ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

July 19, 2024

ملتان (سٹافرپورٹر) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں اور موبائلزفونز سمیت دیگر سامان سے محروم ہو گئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ میں ریاض محمود سے دو ڈاکو 45ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے حافظ جمال میں محمد انیس سے دو ڈاکو 9ہزار روپےاور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے کڈنی ہسپتال کے قریب صفدر سے دو ڈاکو 47ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ چہلیک کے علاقے حسن پروانہ میں محمد شہاب سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو 5ہزار لوٹ کر لے گئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے گجر کھڈہ میں ماجد نواز سے تین ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے اورتین موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔