تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکینِ قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

July 19, 2024

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکینِ قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

تحریک انصاف کے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں اراکینِ اسملی کی فہرست جمع کرائی جس کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔ صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرونِ ملک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 3 ارکان کے پارٹی وابستگی فارم آج جمع کرا دیں گے۔