چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی حکومت سے آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے کی اپیل

July 20, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعید نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے فوری طور پر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی درخواست کرتے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سالانہ 2 ہزار ارب روپے کیپیسیٹی چارجز کی مد میں 24 کروڑ عوام کی جیبوں سے نکلوا ئے جا رہے ہیں،پچیس فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت 30 روپے بنتی ہے لیکن صارفین سے 60 روپے وصول کیے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر نائب صدر سمیع اللہ بٹ، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران ظفر اقبال صدیقی، مرزا اعجاز علی، شیخ محبوب الٰہی اور شیخ عمیر سعید سمیت دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے،ایک سوال کے جواب میں شیخ فیصل سعید نے کہا کہ ہم گڈز ایسوسی ایشن پاکستان کی 25جولائی کو ہونےوالی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔