ایوان تجارت و صنعت میں میاں مغیث اے شیخ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

July 20, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان میں سابق اور بانی صدر میاں مغیث اے شیخ (مرحوم) کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا، تقریب میں میاں مغیث اے شیخ مرحوم کے فرزند اور سابق صدر ایوان میاں فرید مغیث شیخ، ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال، خواجہ محمد یوسف، میاں تنویر اے شیخ، خواجہ جلال الدین رومی اور مرز ا علی احمد سمیت دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میاں مغیث اے شیخ شہر کے لیے ایک اثاثہ تھے جنہوں نے تجارتی و کاروباری برادری کے ساتھعوام کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔