مردان میں فائرنگ سے شوہر اور اس کی 2 بیویاں قتل

July 21, 2024

فائل فوٹو

مردان میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص اور اس کی 2 بیویوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے، اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی دوسری بیوی نے کچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، لڑکی کے ورثاء نے گھر میں گھس کر اسے، اس کے شوہر اور سوتن کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق تینوں لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔