مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا

July 21, 2024

فائل فوٹو

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیر کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کیا تھا۔

اس سے قبل 10 جولائی کو بھی اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا۔

اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔