کراچی میں گزشتہ روز بچے کو پہلے کرنٹ لگا اور پھر بارش کے پانی میں لاش بہہ گئی، منعم ظفر

July 21, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے جاں بحق 8 سال کے بچے کی نارتھ ناظم آباد میں نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں علاقہ مکین اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے بھی شرکت کی۔

منعم ظفر نے کہا کہ بچے کو پہلے کرنٹ لگا اور پھر بارش کے پانی میں لاش بہہ گئی، ہمارے نمائندوں نے کوشش کی تھی کہ بچے کو بچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو ریلیف دیا جائے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ مستقبل میں ایسے حادثات نہ ہوں۔