مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ اور نالائق لوگ آچکے ہیں، آصف کرمانی

July 21, 2024

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن چھوڑنے والے آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ اور نالائق لوگ آچکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا، نواز شریف اب وہ نہیں رہے جو پہلے تھے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے، میاں صاحب عوام میں جا کر دیکھیں، سب اچھا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کے بندے آگئے ہیں، یہ ن لیگ کے چہرے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک وفادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں، کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا۔

آصف کرمانی نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگی گھرانے کے فرد کے طور پر مرنا چاہتا ہوں، اپنا گھر چھوڑتے ہوئے تکلیف تو ہوئی۔