فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملہ، جرمن سفیر وزارت خارجہ طلب

July 21, 2024

فوٹو: فائل

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانہ پر ہونے والے حملے کے بعد جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہجرمن سفیر کو فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔

افغان شہریوں کے پاکستانی سفارتخانہ پر حملے کے بعد پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

واقعے کے بعد ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے تحت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قونصلر احاطے کے تقدس کی حفاظت کرے۔ ویانا کنونشن کے تحت میزبان حکومت کی ذمے داری ہے کہ سفارت کاروں کی سلامتی یقینی بنائے۔