گورنر میڈیا میں آنے کیلئے کے پی حکومت کیخلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں، بیرسٹر سیف

July 21, 2024

فائل فوٹو۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فارغ بیٹھے گورنر میڈیا میں آنے کےلیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فارغ بیٹھے گورنر کی یادداشت بھی بہت کمزور ہے۔ صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت تھی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گورنر وہ دن بھول گئے جب ڈی آئی خان سے پشاور کا سفر براستہ اسلام آباد کرتے تھے۔

انہوں نے کہا گورنر بغیر دعوت تقریبات میں شرکت کرنے سے پہلے اپنا نہیں تو عہدے کا خیال رکھا کریں۔