• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا جرمنی واقعے کے بعد افغانوں کی میزبانی بنتی ہے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا سوال

 
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال کیا ہے کہ کیا جرمنی کے واقعے کے بعد افغانوں کی میزبانی بنتی ہے؟

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانوں کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی 40 لاکھ افغانوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے افغانوں کے لیے روس سے جنگ لڑی اور اب دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ 

افغان شہریوں کے پاکستانی سفارتخانہ پر حملے کے بعد پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید