نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

July 22, 2024

فائل فوٹو

نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف بھی ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

چیئرمین نیب نے ریفرنس واپس لینے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

نیب کے مطابق سہیل چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز نے ریفرنس واپس لینے کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دی۔

چیئرمین نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں۔