میئر کراچی کی صدر زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات

July 22, 2024

فائل فوٹو۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صدر آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ترجمان میئر کراچی کے مطابق ملاقات میں صدر پاکستان نے میئر سے کراچی کے معاملات پر بریفنگ لی۔

ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے ترقیاتی کاموں اور پانی کے منصوبوں سمیت بلدیاتی امور پر صدر کو بریفنگ دی اور بارشوں اور اس سے متعلق اقدامات پر آگاہ کیا۔

صدر پاکستان نے کراچی کو اربن فلڈنگ سے بچانے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

صدر نے میئر کراچی کو زیر زمین پانی کو قابل استعمال بنانے کے منصوبوں کی حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر سیوریج کا پانی سمندر میں جانے سے پہلے ٹریٹمنٹ اور قابل استعمال بنانے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔