• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلبرن میراتھن کینیا کے ایلیوڈ کیپچوگے نے جیت لی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

دو مرتبہ اولمپک چیمپئن بننے والے کینیا کے ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبرن میراتھن جیت لی۔

ایلیوڈ کیپچوگے نے 2 گھنٹے 9 منٹ اور 10 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا اور 2 سیکنڈز کے فرق سے میلبرن میراتھن کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

41 سالہ ایتھلیٹ کی میراتھن میں یہ 17ویں فتح ہے، اُنہوں نے 3 برس کے وقفے کے بعد کسی میراتھن میں کامیابی حاصل کی۔

ایلیوڈ کیپچوگے نے آخری مرتبہ 2023ء میں برلن میراتھن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ایلیوڈ کیپچوگے نے اپنی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا جسم اب بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہے، میں اگلی نسل کے ایتھلیٹس کا مقابلہ کرسکتا ہوں، عمر رسیدہ ایتھلیٹس اب بھی مقابلہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کے ساتھ دوڑ کر خوشی ہوتی ہے۔

میراتھن میں آسٹریلوی تھامس ڈو کانٹو نے 2 گھنٹے 10 منٹ 35 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی اور آسٹریلیا کے ہی ریس ایڈورڈز 2 گھنٹے 14 منٹ 33 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کیملی فرنچ نے خواتین کی ریس 2 گھنٹے 28 منٹ 25 سیکنڈز میں جیت لی۔

آسٹریلیا کی سینیڈ ڈائیور نے 2 گھنٹے 28 منٹ 49 سیکنڈز کے ساتھ دوسری جبکہ آئرلینڈ کی نکولا شیریڈن نے 2 گھنٹے 29 منٹ 13 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید