کنٹونمنٹ ایریازمیں خصوصی صفائی مہم کا آغاز

July 24, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ ارسلان حیدر کی خصوصی ہدایت پر کنٹونمنٹ ایریازمیں خصوصی صفائی مہم شروع کردی گئی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز سینٹری انسپکٹر عمران شوکت اور سپروائزر ندیم نے اپنی نگرانی میں جناح ٹائون میں خصوصی صفائی کروائی اور کچرہ ٹھکانے لگایا اس ضمن میں سی ای او کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ ارسلان حیدر کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔