کھیلوں کی نئی پالیسی لائیں گے، انٹرنیشنل ہاکی لیگ کیلئے کمیٹی بنادی، رانا مشہود

July 25, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے بدھ کو کراچی میں مصروف دن گذرا انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے ہائی پرفارمنس بائیو مکینکس لیب اور اس میں آئندہ نصب کیے جانے والے آلات کا بھی معائنہ کر ایا، اس موقع پر رانا مشہود نے کہا کہ کھیل کو انڈسٹری بنائیں گے ، وفاقی حکومت دنیا بھر کی طرح ای اسپورٹس فیڈریشن بنانے پر کام کررہی ہے۔ فیڈریشن کے تحت پاکستان بھر میں نوجوانوں کے لیے دس اسپورٹس اکیڈمیاں بنانے جارہے ہیں جس سے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آسکیں گے۔ اس موقع پر سابق سینیٹر نہال ہاشمی، انچارج اسپورٹس ایچ ای سی (اسلام آباد) جاوید علی میمن اور کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فہد شفیق اور پروجیکٹ مینجر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام مدیحہ اسلم بھی ساتھ تھیں۔ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ حکومت پاکستان حوصلہ افزائی کرے تو این ای ڈی، کھیلوں میں ڈگری دینے کے لیے تیار ہیں.ایچ ای سی ریجنل آفس میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹر نیشنل ہاکی لیگ کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے، کھیلوں کی نئی پالیسی بنارہے ہیں،ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے تیاری شروع کر دی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں قانون کے مطابق جو لوگ پاکستان ہاکی چلانے کے اہل ہیں۔ وہ جمعرات کو اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کا دورہ کریں گے۔