پاکستانی 4 پلیئرز کا اولمپکس ڈیبیو ہوگا

July 25, 2024

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس میں پاکستان کے چار کھلاڑی پہلی مرتبہ اولمپکس گیمز میں حصہ لیں گے، پیرس میں اولمپکس ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں پیراک احمد درانی، اور جہاں آرا نبی200میٹرز فری اسٹائل، شوٹنگ میں کشمالہ طلعت10میٹر ایئر پسٹل،25میٹر پسٹل اورمکسڈ ٹیم ایونٹ جبکہ100 میٹر اسپرنٹ میں حصہ لینے والی ایتھلیٹ فائقہ ریاض شامل ہیں۔