اولمپکس، متعدد پلیئرز کو پی ایس بی نے ٹکٹ نہیں دئیے

July 25, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کے متعددکھلاڑیوں کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والے فنڈ سے شرکت کے لئے بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دستے کے 8 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹکٹ پی او اے نے خریدے،100 میٹر اسپرنٹ میں حصہ لینے والی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کو بھی پی ایس بی نے ٹکٹ نہیں دیا، شوٹنگ کی پانچ رکنی ٹیم پیسوں کی واپسی کی شرط پر اپنے ٹکٹ خود لیکر پیرس پہنچی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے صرف تین ٹکٹ ارشد ندیم، کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر علی شیر کو ٹکٹ دیئے ہیں۔