انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے تک سستا

July 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر 10پیسےتک مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں 25پیسے تک سستا ہو گیا، یورو کی قیمت میں 28پیسے کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 27پیسے تک گھٹ گئی،بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 278.30روپے سے بڑھ کر 278.40 روپے اور قیمت فروخت 278.45روپے سے بڑھ کر 278.55روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278.50روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 25پیسے کی کمی سے 280.00روپے سے کم ہو کر 279.75روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق 28 پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 300.91روپے سے کم ہو کر 300.63روپے اور قیمت فروخت 303.91 روپے سے کم ہو کر 303.63روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 17 پیسے کی کمی سے 357.57روپے سے کم ہو کر 357.40 روپے اور قیمت فروخت 27پیسے کی کمی سے 361.10 روپے سے کم ہو کر 360.83روپے ہو گئی۔