بنوں واقعہ پر آج صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا

July 25, 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بنوں واقعہ پر آج صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیاگیا،اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پرغور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ، کورکمانڈر، چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں بنوں جرگہ کے پانچ مشیران بھی شرکت کریں گے۔