جماعت اسلامی کو اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہ مل سکی

July 25, 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جماعت اسلامی کو بغیر اجازت دھرنا دینے کیخلاف کارروائی کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔جماعت اسلامی نے بجلی و گیس بلوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز ڈی چوک میں دھرنا دینا ہے لیکن تاحال اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔