سونا فی تولہ 2300؍روپے مہنگا

July 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2300روپے فی تولہ کا اضا فہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت22 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2391ڈالر سے بڑھ کر 2413ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2300روپے فی تولہ کے اضافے سے 2لاکھ 52ہزار 800روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت1972روپے کے اضافے سے 2لاکھ 16ہزار 735روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2920روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔