قومی اسمبلی ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکدیا

July 25, 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ جاری سرکلر کے مطابق کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہو گا، کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں‘ معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گا‘قومی اسمبلی کا کوئی غیرمجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا،کوئی ملازم کوئی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کرے گا۔