9مئی قومی تاریخ میں سیاہ باب ہے‘ ن لیگ

July 25, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی سیاست میں تشدد ، نفرت ، انتشار اور دروغ گوئی کی بانی جماعت ہے ، نو مئی کا سانحہ قومی تاریخ میں سیاہ باب ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ ریاستی مفاد اور قومی وقار و استحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ تحریک انصاف نے گزشتہ ساڑھے 3 سال کے دور اقتدار میں نہ صرف نوجوان نسل کو تشدد ، انتشار ، بے راہ روی کی طرف راغب کیا بلکہ تمام اقدار کو بھی بری طرح پامال کیا ۔