خیبرپختونخوا، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور لکڑی کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

July 25, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا حکومت نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے لکڑی کی ترسیل و نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔ حکومت نے مختلف علاقوں میں جنگلات کی تیزی کے ساتھ ہونے والی غیرقانونی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے سات ٹیمیں تشکیل دے دیں اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بریگیڈئر (ر)مصدق عباسی نے کہا کہ مذکورہ ٹیمیں لکڑی کی نقل وحمل اور ترسیل کی نگرانی وچیکنگ کریں گی جبکہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سرکاری اہلکار جنگلات کی کٹائی میں سہولت کار ی میں ملوث پایاگیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔