تاجر دوست ٹیکس سکیم میں ویلوایشن ٹیبل کو مسترد کرتے ہیں، پشاور چیمبر

July 25, 2024

پشاور( لیڈی رپورٹ) پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اجلاس میں تاجر دوست ٹیکس سکیم کے تحت جاری ویلوایشن ٹیبل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر فوری طور پر تاجر دوست ٹیکس سیکم کے تحت جاری کردہ ایس آر او واپس لے۔ ایک مشترکہ اجلاس میں تنظیم میں تاجران کےصدر ملک مہر الٰہی، سینیر نائب صدر حاجی وحید خان، جنرل سیکرٹری شکیل احمد خان، ترجمان شھزاد احمد صدیقی دیگر عہدیدارانور سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز ک صدر سلمان الٰہی ملک شریک ہوئے۔