پارٹی کے اتحاد کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا، بائیڈن

July 25, 2024

تصویر: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دفاع سب سے زیادہ اہم ہے، میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔

جوبائیڈن کا صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد اوول آفس سے قوم سے خطاب میںکہنا تھا کہ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ قیادت نئی نسل کو سونپی جائے۔

انہوںنے کہا کہ پارٹی کے اتحاد کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا۔

بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ کاملا ہیرس میں ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے ۔