• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرین کا احتجاج، گرفتاری کا مطالبہ


امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فلسطینی حامی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی حامیوں نے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف خونخوار قاتل کے نعرے لگائے۔

عرب میڈیا کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کے باوجود، اسرائیلی وزیر اعظم منگل کو (آج) وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے اور بدھ کو (کل) کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے درجنوں قانون سازوں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہزاروں مظاہرین نے یو ایس کیپیٹل کے گرد مارچ کی کال دے رکھی ہے تاکہ ایک بڑی انسانی ’سرخ لکیر‘ بنائی جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید