اولمپکس کے آغاز سے قبل 90 فیصد پلیئرز کے ڈوپ ٹیسٹ مکمل

July 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز کے آغاز سے قبل مقابلوں میں شریک90فیصد کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔گزشتہچھ اولمپکس کے مقابلے میں اس بار45فیصد زیادہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے گئے ،انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ حالیہ عالمی مقابلوں میں اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزیوں کے 85 سے زیادہ کیسز سامنے آئےجس کے نتیجے میں زیادہ ٹیسٹ لئے گئے ہیں، پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں میں 75 فیصد کے کم از کم 3 بار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔قبل ازیں ٹوکیو اولمپکس کے دوران چین کے کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹ آنے پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھاجس کا کہنا تھا کہ 23 چینی تیراکوں کا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ خوراک کی آلودگی کا شکار تھے۔