والی بال ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی

July 26, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان ٹیم جمعے کو بحرین روانہ ہوگی،28 جولائی سے 4 اگست تک بحرین میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔پاکستان کے گروپ میں، کوریا اور کویت بھی شامل ہیں،پاکستان ٹیم 28 جولائی کو کوریا، 29 جولائی کو بھارت اور 30 جولائی کو کویت سے مقابلہ کرے گی ۔ 12 رکنی ٹیم میں طلال احمد، ابو بکر، محمد عصام ، محمد حسن، جبران اجمل، جنید متہد ، علی شاہ ، محمد جنید ، محمد یحیحیٰ، محمد عرفان، محمد ناصر ، خضر حیات شامل ہے ۔