ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کے قتل میں ملوث ایک اور مفرور ملزم گرفتار

July 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈاکس انویسٹی گیشن پولیس نے سال 2022میں مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کے قتل میں ملوث ایک اور مفرور ملزم رزاق عرف کلو ولد محمد صدیق کوگرفتار کر لیا ، پولیس مقدمہ میں نامزد تمام 45 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔