یوسف گوٹھ تا ٹاور پیپلز بس سروس کے روٹ نمبر 8 کا افتتاح

July 26, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے یوسف گوٹھ، بلدیہ ٹائون تا ٹاور پیپلز بس سروس کے روٹ نمبر 8کا افتتاح کر دیا۔جمعرات کو یہاں یوسف گوٹھ میں مذکورہ روٹ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی، سابق رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل، حبیب جدون، فیصل جاموٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ آج نہایت ہی اہم دن ہے، کیوں کہ آج یوسف گوٹھ تا ٹاور پیپلز بس سروس کا روٹ شروع ہونے والا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت شب و روز کوشاں ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ رلیف دیا جائے، گذشتہ 4دنوں میں نئی بسز سڑکوں پر آئی ہیں اور حکومت سندھ کی جانب سے نئے روٹس شروع کئے گئے ہیں۔