48سماج دشمن پکڑے گئے،منشیات اوراسلحہ بھی برآمد

July 26, 2024

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے ریوالور،تین پستول اورچھری برآمد کر لی۔ پولیس نے 11ملزموں سے 55لٹر شراب بھی برآمد کرلی ۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 لیڈیز ڈرگ سمگلرز سمیت 16 ملزموں کوگرفتار کرکے 20کلو سے زیادہ چرس،ایک کلو 12گرام ہیروئین اور 120گرام آئس برآمدکرلی ۔گنجمنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ پیرودہائی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سے 68 ہزار روپے اورچوری شدہ 3 موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث7 اشتہا ری وعادی مجرموں سمیت12 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا۔ متعدد افراد سے منشیات، اسلحہ بھی برآمد ہوا۔