کچے کے ڈاکوؤں نے شہری کو اغواء کر لیا، 50لاکھ تاوان کا مطالبہ

July 26, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے رہائشی کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغواءکرکے 50لاکھ روپے تاوان مانگ لیا۔ تھانہ وارث خان کونصیر احمد مغل نے بتایا کہ فون نمبر اور واٹس ایپ کالز سے اطلاع ملی کہ میرے 61 سالہ چچا رزاق مغل کواغوا ءکر لیا گیا اور اغواء کاروں نے اپنا تعارف کچے کے ڈاکوؤں کے طور پر کروایا۔ اغواء کار تاوان کے طور پر رہائی کے بدلے پچاس لاکھ روپے مانگ رہے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں چچا کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔