راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

July 26, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 58واں اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں توسیع کے حوالے سے آؤٹ سورسنگ کے اقدامات مکمل کرکے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ چکوال،تلہ گنگ،جہلم اوراٹک میں بھی صفائی کا جامع نظام وضع کر کے جلد اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔