فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

July 26, 2024

پنڈی گھیب (نمائندہ جنگ)پنڈی گھیب کے علاقے نتھیال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے محمد اعجاز نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اقتدار حسین کو شبہ تھا کہ مقتول اس پر جادو ٹونہ کرواتا ہے جسکی رنجش پر ملزم نے نامعلوم افراد کے ذریعے اسے قتل کروا دیا۔ پولیس نے مقتول کے سالے کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔