صدر زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ کی ملاقات

July 27, 2024

صدر آصف زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔ صدر نے سیدنا مفضل سیف الدین کی سماجی خدمات کی ستائش کی۔

صدر زرداری نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بوہرہ کمیونٹی معیشت اور کاروباری شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

انہوں نے بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔