چنیسر گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

July 27, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چنیسر گوٹھ میں جمعرات اور جمعہ کی دریانی شب فائرنگ کے واقعہ میں 18 سالہ محمد یاسین ولد محمد بخش جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کو ہارون نامی ملزم نے مقتول کے گھر کے باہر گلی میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا مقتول کا رشتہ دار بھی ہے،انہوں نے بتایا کہ دونوں کا کسی لڑکی کے معاملے میں جھگڑا چل رہا تھا اور مقتول نے ملزم کو اپنی گلی میں آنے سے منع کر رکھا تھا۔