ڈی ایس ریلوے ملتان کا کوٹ ادو تا بھکر سیکشن کا سالانہ معائنہ

July 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان کاشف فاروق بٹ نے دیگر ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران کے ہمراہ کوٹ ادو تا بھکر سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا،انہوں نے کہا کہ ڈی ایس سپیشل کے ذریعے انسپکشن کامقصدریلوے کے سفرکومحفوظ بنانے کے لئے نقائص کی نشاندہی،آپریشنل شعبہ جات سےوابستہ افسران وسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینااوراس میں نکھارپیداکرناہے، اس دوران مختلف اسٹیشنوں پر ناقص کارکردگی پر سٹاف کی سرزنش جبکہ اچھی کارکردگی پر اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی گئی۔