2خواتین سے مبینہ زیادتی کی اطلاعات پر تفتیش شروع

July 27, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے2 خواتین سے مبینہ زیادتی کی اطلاعات پر تفتیش شروع کردی ۔ سیتل ماڑی پولیس کو وہاڑی چوک سے الماس منور نے اطلاع دی کہ شیوا نامی شخص کام دلوانے کے بہانے دوست کے مکان پر لے گیا اور مبینہ زیادتی کی جبکہ قطب پور پولیس کو محلہ عباس پورہ سے صنم بی بی نے اطلاع دی کہ محسن علی نے اپنی رہائشگاہ پر بلوایا اور کہا کہ گانے کی شوٹنگ کرنی ہے چوک شاہ عباس آجائوں جیسے ہی محسن علی کے گھر پہنچی تو ملزم نے مبینہ زیادتی کی کوشش شروع کردی اور مجھ سے 2 لاکھ روپے چھین لئے ۔