فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 250 لٹر غیر معیاری فلیور ڈرنکس تلف

July 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تاج پارک بوریوالا میں گودام پر کارروائی کرتے ہوئے 250 لٹر غیر معیاری فلیور ڈرنکس تلف کردیں، گودام مالکان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی اجزاء سے تیار مشروبات انسانی صحت کےلئے نقصان دہ ہیں۔