شوہر نے بیوی کو بلیچنگ پلادی حالت غیر، ہسپتال منتقل

July 27, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر )تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو بلیچنگ پلادی جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔ایجنسی والی گلی سے مجاہد حسین نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکے بھائی ظفر حسین جو نشے کا عادی ہے نے اپنی بیوی رضوانہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی بلیچنگ پلادی جسے حالت غیر ہونے پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔