تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے،سیلری کلاس الائنس

July 27, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)سیلر ی کلاس الائنس پاکستان کے عہدیداروں نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں بڑی تعداد میں سرکاری،نیم سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت صدر طارق نواز کر رہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ پر رحم کیا جائے،ٹیکسز کو کم کیا جائے۔