آٹے پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کو ختم کیا جائے، آٹا ڈیلرز

July 27, 2024

پشاور (آئی این پی )آل پاکستان آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آٹے پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کو ختم کیا جائے۔پشاور میں ہونے والے آل پاکستان آٹا ڈ یلرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف تاجر کنونشن ہوا، آ ٹا ڈیلرز نے کہا کہ کنونشن کا مقصد ظالمانہ ٹیکسز اورحکومت کی ناقص پالیسیوں کو ختم کرناہے۔