حکومت پارا چنار میں بحالی امن کیلئے فوری اقدامات کرے، حسین مقدسی

July 27, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں تین روز سے جاری پرتشدد کارروائیوں اور فائرنگ کے واقعات سے ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملک کے حساس علاقے میں امن کی بحالی کے لئے فوری عملی اقدامات کرے۔ٹی این ایف جے محرم کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ملکی سرحدوں کو محفوظ بنایا جائے ، سرحد پار سے دہشتگردوں کی آمد روکی جائے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرکے کرم ایجنسی میں امن کی بحالی کو یقینی بنائے۔