بلوچ قوم کودیوارسے لگانے کی پالیسی جاری ہے‘ نذیر بلوچ

July 27, 2024

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او کے سابق چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی عمل کو ہمیشہ دہشت گردی اور غداری کے ٹیگ لگا کر بلوچ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی یہی وجہ ہے بلوچستان 70سالہ نوآبادیاتی پالیسیوں کی وجہ سے شدید انسانی اور سیاسی المیے سے دوچار ہےکچھ دنوں سے سرکاری خوشامدی عناصر کی جانب سے باربار بلوچ سیاسی کارکنوں کو غدار و ایجنٹ قرار دینے کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہےجس سے نفرت و اشتعال انگیزی میں مزید اضافہ ہوگا جس کوروکنے کی ضرورت ہے ۔