جے یو آئی پاکستان کے زیراہتمام 3 اکتوبر کو صوبائی اجتماع ہوگا

July 27, 2024

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عبد المالک کوئٹہ میں ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد ہمایوں چشتی نے حاصل کی اجلاس میں جماعتی امور پر تفصیلی غور اور جماعت کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی ا اضلاع کے دورے کے سلسلے میں فیصلہ ہوا کہ 9 اگست کوصوبائی جماعت ضلع پشین کا دورہ کرے گی دورے کے دوران صوبائی جماعت ہر ضلع کا تحریری ریکارڈ چیک کرے گی ضلعی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے تفصیلی مشاورت ہوگی، جماعت سے وابستگی رکھنے والے ایسے حضرات جوکسی وجہ سے فعال نہ ہوں ان سے ملاقات کی جائے گی اور ضلعی جماعت بغرضِ دعوت مختلف لوگوں کے ساتھ دعوتی ملاقات کا ترتیب بنائی گی جس سے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان ملاقات کریں گے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 3 اور 4 اکتوبر جماعت کے زیر اہتمام دو روزہ صوبائی اجتماع ہوگا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پروفیسر حسین احمد شیرانی جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کا رکن ہوں گے ۔