سمنگلی ہاؤسنگ اسکیم میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی متاثر

July 27, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سمنگلی ہائوسنگ اسکیم میں طویل اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری لوگوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی وولٹیج کی کمی بیشی کے مسئلہ نے بھی سر اٹھا لیا کاروبار بھی متاثر ہونے لگا اس وقت علاقے میں8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی و جہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے وہیں دوسری جانب بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے معمولات زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئےہیں رہی سہی کسر وولٹیج کی کمی بیشی نے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے قیمتی گھریلو اشیاء جل کر ناکارہ ہوگئی ہیں علاقہ مکینوں نےمطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں لوڈشیڈنگ میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔