نواب رئیسانی کی والدہ کی برسی پر قرآن خوانی

July 27, 2024

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کی دوسری برسی پر قرآن خوانی و لنگر تقسیم کیا گیا ۔ ترجمان سراوان ہاوس کے مطابق چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی والدہ محترمہ کی دوسری برسی پر گزشتہ روز سراوان ہاوس کوئٹہ میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور سینکڑوں افراد میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔