ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کے کمرشل اور ریزیڈنشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی 14 اگست کو ہوگی

July 27, 2024

کوئٹہ ( پ ر) ریلوے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے کمرشل اور ریزیڈنشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی ہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عرفان کی سربراہی میں 14 اگست کو ہو گی۔ جس میں ریلوے ملازمین بھر پور طریقے سے شرکت کرینگے۔ریلوے سوسائٹی کے حاجی محمد اجمل، چوہدری غلام رسول ، کامران خان، چوہدری اسداور شکیل بلوچ نے اپنے بیان میں راجہ عرفان کی سوسائٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی کیلئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انہوں نے سوسائٹی کو پانی کی فراہمی ، سڑکوں کی تعمیر سمیت مختلف ترقیاتی کاموں میں بھر پور طریقے سے کام کیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ماضی کی طرح یہ قرعہ اندازی بھی انتہائی شفاف طریقے سے ہو گی۔ درایں اثناء ریلوے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عرفان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو پلاٹ الاٹ ہو چکے ہیں وہ ان پر نقشے کے مطابق تعمیراتی کام شروع کریں۔